بیماریوں کی حقیقی وجوہات

Disease
Share Post

 

انسانی جسم کی تقریباً ہر بیماری، تکلیف اور پریشانی قدرت کے بنائے ہوئے نظام کو چھیڑ چھاڑ کرنے اور اس قدرتی نظام پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے شروع ہوتی ہے۔ اگر انسان اس عظیم الشان قدرتی نظام پر واپس آجائے، تو بیماری بھی رخصت ہوجاتی ہے۔ اس سسٹم کا ایک مکمل ضابطہ ہے جس میں سب سے پہلے نمبر پرسانس، پانی، صحیح غذا، دھوپ، سونے جاگنے کے اوقات، ذہنی تفکرات کو ختم کرنا، خونی رشتوں کو جوڑنا، قرآن کی تلاوت کرنا، تلاوت قرآن کا سننا، رب کی ‌نعمتوں پر شکر اور انسانوں کا شکریہ ادا کرنا شامل ہیں۔ جیسے ہی ہم اس پورے سسٹم کو اپناتے ہیں، تو بیماریاں بھاگ جاتی ہیں اور صحت بھاگم بھاگ آجاتی ہے۔ ہمارے جسم کو ایک منٹ میں بارہ لیٹر آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے ہم عام طور پر ایوریج آٹھ لیٹر لیتے ہیں چار لیٹر کا قرض ہر منٹ پر بڑھ رہا ہوتا ہے اسے ادا کرنے کے لئے ہر گھنٹے بعد پانچ منٹ گہرے سانس لینا ضروری ہے، سانس لیتے وقت توجہ دینا بھی ضروری ہے۔ دن بھر میں پانی تین لیٹر سادہ پانی پینا ہے، کولر اورفریج کا ٹھنڈا پانی چھوڑنا ہوگا، نیم گرم پانی پینا بہتر ہے۔ دن بھر میں دوگلاس ادرک کاقہوہ یا جو (بارلی) کا پانی پینا بہتر ہے۔ غذامیں کچھ کھانے بند یا کم کرنے ہیں مثلاً سفید مرغی (چکن)، سفیدآٹا(میدہ)، چاول، سفیدچینی، آلو، بیکری کی تمام اشیاء، ریفاینڈ نمک (پاؤڈر نمک) اور تمام پروسس فوڈ جو کسی فیکٹری سے ہو کر آے ہوں، بہتر ہے کچھ عرصہ صرف اور صرف پھل، سلاد، جو کا دلیہ، جو کی روٹی، لوکی، ٹینڈے، توری اور کدو پر گزارا کیا جائے، بادام کا دودھ اور سبز چائے مفید ہے، ہر قسم کے تازہ پھل اور ڈرائی فروٹ مفید ہیں گیہوں کی روٹی سے جو، باجرہ، جوار اور ناچنی(راگی)کی روٹی بھتر ہے۔ دن میں کم از کم ایک گھنٹہ دھوپ میں بیٹھیں ۔ طلوع کے آدھے گھنٹے کے بعد سے شام تک ، ٹھنڈی کے دنوں میں یا اگردھوپ زیادہ تیز نہ ہو تو دن بھر میں کسی بھی وقت بیٹھ سکتے ہے۔ مستورات کے لیے چہرہ اور ہاتھ میں دھوپ لگنا کافی ہے، مرد حضرات ستر کے علاوہ بقیه بدن بھی دھوپ میں کھول سکتے ہے۔ طلبہ و طالبات کوصبح کی دعا کے موقع پر اس طرح کھڑا کریں کہ ان کے چہرے پر دھوپ پڑے۔ مہینے میں ایک بار پورے بدن کی مالش کریں یا کم از کم تیل لگا دیں، پھر دو گھنٹے ہوا سے بچے ۔ صبح کا ناشته فجر کے بعد ہلکا سا ہو اور دوپہر کا کھانا ظہر سے پہلے ہو، پھر 30 منٹ تک آرام یعنی قیلولہ کیجئے ، رات کا کھانا مغرب سے پہلے یا اس کے فورا بعدہو اور ہر کھانے سے پندرہ منٹ پہلے کوئی بھی پھل یا سلاد کھانا انتہائی مفید بلکہ مکمل صحت یابی کے لیے ضروری ہے۔ ذھنی تفکرات کو ختم کرنے کے دو طر یقے ہیں دوست احباب، رشته دار، پڑوسی اور دنیا کے ہر انسان کو معاف کردیں ، ایسا دن میں بار بار کریں یعنی پوری زندگی میں کسی سے کوئی دکھ ، تکلیف ، صد مہ رنج پہنچا ہو تو اسے یاد کر کر کے معاف کردیں۔ یاد رکھئے! یہ علاج کا اہم ترین حصہ ہے اور اسی طرح خود کو بھی معاف کرالیں یعنی متعلقہ لوگوں سے معافی مانگتے رہیں ۔ فون کر کے ایس ۔ایم ۔ایس کے ذریعہ اور بچوں سے کہلوا کر دوستوں سے درخواست کر کے معافی مانگ لیں۔ یقین جا نیں کہ یہ زہریلے کانٹے ہی جسم اور روح کو بیمار کرتے ہیں، خون کے رشتوں کو جوڑنا شروع کیجیئے۔ ہر روز نہ سہی ہر ہفتہ کسی کو گھر بلایئے یا کسی کے گھر چلے جایئے ، ماں باپ، اسا تذہ ، بیوی بچوں ، دوست و احباب میں سے جس کسی نے زندگی میں آپ کے ساتھ کوئی بھلائی کی ہوتو انہیں یاد کر کے ان کا شکریہ ادا کر یں اور جو مر چکے ہوں ان کے بچوں کو بتائیں کہ آپ کے والدین نے ہمارے ساتھ یہ نیکی کی تھی، ان کے لیے مغفرت کی دعا کریں اور سب سے بڑھ کر اپنے رب کا شکر ادا کریں۔

ہر نماز کے بعد دنیا کی ہراس نعمت کا نام لے کر جو رب العالمین نے آپ کو پہلے دن سے آج تک عطا فرمائی ۔ ایک ایک نعمت کا شکر ادا کریں ، ایک ایک سانس کا ، پانی کے ہر گھونٹ کا، خوراک کے ہر لقمہ کا ، ہر مزیدار ذاںٔقہ کا ، لباس کا ، گھر اور سواری کا ، ہر ایک خوشگوار لمحہ کا ، راحت و آرام سے گزرے ہر پل کا شکریہ ادا کریں۔ شکر کو اپنی زندگی میں اتنا شامل کر لیں کہ شکوے بالکل نکل جائیں ۔ شکر ہی وہ راز ہے جس سے دنیا بھر کی ہر نعمت حاصل ہوتی ہے اور موجودہ نعمت میں اضافہ ہوتا ہے، اخیر میں ہر نماز کے بعد قرآن مجید تلاوت کریں یا سنیں، یہ جسم کے پیچیدہ سے پیچیدہ جان لیوا بیماریوں کا کافی و شافی علاج ہے۔ خصوصأ سورہ رحمن دن میں تین بار سنیں سورہ تغابن ایک بار روزانہ پڑھیں ۔ خودکو Positive رکھنے کے لیے اچھی باتیں سنیں اور پڑھیں ، اس کے علاوہ ایسے دوست ضرور اختیار کریں جو آپ کو اللہ سے جوڑے رکھیں ۔ اپنی آمدنی کا دس فیصد خیرات کریں۔ شمپو کے بدلے بال دھونے کے لئے کوئی اچھی چیز استعمال کریں ۔ مثلا:ریٹھا، شیکا کا کائی کا پاوڈر وغیرہ۔ بچوں کو اشدضرورت کے وقت دوادیں۔

Leave a Comment

×